اسلامی جمعیت کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کےلئے مظاہرہ

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قید پاکستانی حکمرانوں کی بے حسی کی علامت ہے, ان خیالات کا اظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان برادر ابوذر فاروق صابری نے اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی کے ایک احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جو کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے کیا گیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی 20 سالوں سے زائد عرصے سے امریکی عقوبت خانوں میں نظر بند ہیں، اور اذیت ناک زندگی گذار رہی ہیں ۔ بیس سالوں میں پی پی پی ، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومتیں رہی ہیں، لیکن کسی نے بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ۔ اگر یہی ان کی اپنی بیٹی ہوتی تو پھر کیا حال ہوتا۔
انہوں نے کہا یہ اعزاز جماعت اسلامی کے حصے میں آیا ہے کہ اس کے سینیٹر مشتاق احمد خان کی کوششوں سے عافیہ سے اس کی بہن کی ملاقات کرائی گئی ۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کرے۔