Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سپورٹس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پاکستان کے 76ویں یوم جشن آزادی کے موقع پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام جاری سپورٹس تقریبات کے آخری روز ملتان آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں کوہی والہ المجید ہاکی کلب خانیوال اور ملتان کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جو کہ ملتان نے چار کے مقابلہ دو گول سے جیت لیا۔

میچ کے مہمان خصوصی محمد وسیم ایکسین ملتان سٹی میپکو تھے، ان کے ہمراہ فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان، سفیر حسین نائب صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان۔تھے۔

فاروق لطیف نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر کھیلوں کی نمائشی مقابلے کرانے کا مقصد آج کی نسل کو شہدائے پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے۔

محمد وسیم نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے۔الگ ملک کا قیام علامہ اقبال کا خواب تھا، جس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا قائد اعظم محمد علی جناح نے اس کی بنیادوں میں لاکھوں شہداہ کا لہو شامل ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم اس دن کو شاندار طریقے سے منائیں۔

آخر میں کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اسی طرح سپورٹس کمپلیکس میں انڈر 13والی بال میچ منعقد کیا گیا۔ جس میں ملتان صدر اور ملتان سٹی کے بچوں نے حصہ لیا۔
ملتان صدر کے بچوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سٹی کو شکست دی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے جمنیزیم انچارج صبا حبیب کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اسی طرح فٹبال گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ملک صلاح الدین ڈوگر کلب اور ایگل کلب کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جو کہ ملک صلاح الدین ڈوگر کلب نے دو صفر سے جیت لیا۔

اس میچ کے مہمان خصوصی میاں جاوید قریشی صدر ملتان ڈی ایف اے تھے، آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button