Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان کے سکولوں میں جشن بہاراں کےلئے تیاریاں

محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 12 سے16 مارچ تک "ہفتہ جشن بہاراں” منانے کا اعلان کیا ہے ، اور ہدایت کی ہے کہ سکولوں میں 12 سے 16 مارچ تک مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے۔

فلاور شو، کلچرل شو، ڈرامہ، تقریری مقابلے اور فن فیئر کا انعقاد بھی کیا جائے ، ان احکامات کی روشنی میں ملتان کے سکولوں میں جشن بہاراں کےلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جشن بہاراں کے سلسلے میں کچھ سرگرمیاں براہ راست بھی دکھائی جائیں گی، اس لئے ایونٹ کو کامیابی سے منعقد کرانے کےلئے اقدامات شروع کردیے جائیں ۔

محکمہ سکولز ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سکولوں کے سربراہان کو کہاگیا ہے کہ اس ہفتے میں ہر طالبعلم ایک پودا لگائے گا اور اسکی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی لے گا ،سکول پودے کے سلسلے میں محکمہ جنگلات سے رابطہ کریں گے ، جبکہ کلچر شو اور ڈرامے کا سکرپٹ احتیاط سے مرتب کیا جائے ، جس میں تقافتی روایات کو مدنظر رکھا جائے ۔

محکمہ سکولز حکام کا کہنا ہے کہ جشن بہاراں کے دوران سالانہ امتحانات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، امتحانات کا شیڈول کسی صورت متاثر نہیں کیا جائے ۔گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button