Breaking NewsEducationتازہ ترین
شعبہ کمپیوٹر سائنس زکریا یونیورسٹی میں جاب فیئر کا اہتمام
زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ کمپیوٹر سائنس کی زیر نگرانی مشہور سافٹ ویئر کمپنی برج سافٹ کی جانب سے زیر تعلیم طلباء کے لئے جاب اور انٹرن شپ کے لیے انٹرویوز کا انعقاد ہوا، اس موقع پر چیئرمین شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر منہاج احمد ،ڈی ایس اے ڈاکٹر مظفر حمید اور ڈاکٹر حمیرہ افضل نے اظہار خیال کیا ۔
برج سافٹ وئیر کمپنی کے ڈائریکٹر ڈیجیٹل میڈیا نے طلباء کی صلاحیتوں کو سراہا، چیئرمین شعبہ ڈاکٹر منہاج احمد نے شعبہ میں موجود جدید ترین لیبز اور تعلیم کے لئے سہولیات پر اظہار خیال کیا۔
واضح رہے کہ شعبہ کمپیوٹر سائنس کو جنوبی پنجاب بھر میں کمپیوٹر سائنس کے سب سے زیادہ کمپیوٹنگ کونسل کے رجسٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جسکی بدولت کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں طلباء کے داخلوں کے اعتبار سے ترجیح بن چکا ہے۔