Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جونیئر پنجاب بیڈ منٹن چیمپئن شپ جیتنا ملتان کے لیے اعزاز ہے۔ رانا ندیم انجم

جونیئر پنجاب بیڈمنٹن چیمپین شپ کے فاتح عبداللہ طاہر اور کاشمین ندیم کی اپنے کوچ انیس خان کے ہمراہ ملتان واپسی پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم نے استقبال کرتے ہوئے فاتح کھلاڑیوں اور کوچ کو پھولوں کے ہار ڈالے اور گلدستے پیش کیے، فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا ندیم انجم نے کہا کہ جونیئر چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل کرنا ملتان کے لیے باعث فخر ہے۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کا عزم ہے کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ مکمل آزادی کے ساتھ اپنے متعلقہ شعبے میں محنت کرکے پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔

انہوں نے کوچ انیس خان کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انیس خان ایک محنتی اور قابل کوچ ہیں جو کہ اپنی انتھک محنت سے کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کر رہیں ہیں ، جن کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو اور محنت کرکے پاکستان کا نام روشن کرنے کی تلقین کی، اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button