Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کے ایل راہول پاکستان کے خلاف میچ سے باہر

ایشیاء کپ 2023،بھارتی کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی ان فٹ ہوگیا، کے ایل راہول پاکستان کے خلاف میچ سے باہر

تفصیل کے مطابق ایشیاء کپ 2023 کے آغاز سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنے ہی کھلاڑی نے جھٹکا دے دیا۔
دوسرے معنوں میں پاکستان کے خلاف بڑے میچ سے قبل بھارت اپنے ایک اہم کھلاڑی سے محروم ہوگیا ہے، کے ایل راہول کینڈی میچ پاکستان بمقابلہ بھارت کے لئے دستیاب نہیں ہوگا۔

بنگلور میں بھارت کی روانگی سے انکشاف ہوا ہے، 4 ستمبر کو دوبارہ جائزہ لے کر اس کی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ ممکن ہوسکے گا۔

بھارتی ترجمان نے تصدیق کردی ہے کہ ایشیا کپ کے لیے بھارت کے پہلے چوائس وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہول پاکستان اور نیپال کے خلاف ٹورنامنٹ کے پہلے دو میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ کینڈی میں پاکستان اور بھارت کا میچ 2 ستمبر کو شیڈول ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button