Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 8: 11ویں معرکے میں جیت کےلئے کراچی کنگز کو جیت کےلئے197 رنز کا ٹارگٹ

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں میں کراچی کنگز کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم ملتان سلطانز کو کھیلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان کی جانب سے شاندار آغاز کیا گیا، دونوں بیٹرز نے کھل کر گراؤنڈ کی چاروں جانب شاٹس کھیلے، اور 62 گیندوں پر پارٹنر شپ کی مد میں 85 رنز جوڑے۔

شان مسعود نے 31 گیندیں کھیل کر 50 رنز بنائے، ان کی اننگ کی شاندار بات 6 چوکے ، 1چھکا تھا۔انہوں نے 23 گیندیں کھیل کر اپنی ففٹی مکمل کی، شعیب ملک می بال پر عمران طاہر نے ان کا کیچ پکڑا۔

وکٹ کی دوسری جانب محمد رضوان نے 60 گیندیں کھیل سینچری بنائی، جس میں میں 10 چوکے، 3 چھکے شامل تھے، انہوں نے110 سکور بنائے ۔

ان کا ساتھ رائیلی روسو نے دیا، انہوں نے 21 بالوں پر 20 رنز بنائے، اور محمد عمر نے ان کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے کی جانب سے شعیب ملک نے 4 اوورز میں 29 سکور ، محمد عمر نے 42 دیکر 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button