Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں کشمیر ڈے منایا گیا

ویمن یونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹوریٹ سٹوڈنٹس افیئر کے زیر اہتمام کشمیر ڈے کی مناسبت سے تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

اس دن کو منانے کا مقصد کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا، دنیا میں ہر سال کشمیر یوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر کشمیر ڈے منایا جاتا ہے۔

ریلی کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی، ان کے ساتھ رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان بھی تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ کشمیر پہلے دن سے ہی پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا، پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے اور ایک دن شہیدوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا۔

ہندوستان جتنا چاہے کشمیر کی عوام کی آواز دبائے لیکن حق اور سچ کو کسی صورت نہیں چھپایا نہیں جا سکتا، ہم سب کو کشمیر کی آزادی میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، جیسے ہمارے بزرگوں نے پاکستان حاصل کرنے کے لیے قربانیاں دی تھیں، ایک دن کشمیر بنے گا پاکستان۔

رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان 14 اگست کو آزاد ہوا تو انڈین انڈیپینڈینس ایکٹ 1947 کے تحت ریاستوں کے حوالے سے طے پایا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان یا ہندوستان میں شمولیت کا فیصلہ کریں گی، تاہم کشمیر کے ہندو حکمران مہاراجہ ہری سنگھ نے ساز باز کرکے ہندوستانی فوجوں کو کشمیر میں گھسنے کا راستہ مہیا کیا، معاملہ اقوام متحدہ میں گیا تو ہندوستان نے یو این کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم تو کیا مگر یہ وعدہ کبھی وفا نہ ہوا کشمیر یوں کے حق دلوانے کےلئے 5 فروری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

س موقع پر ریلی بھی نکالی گئی جس میں تمام فیکلٹی ممبران، ایڈمنسٹریشن آفیسر اور طالبات نے شرکت کی،طالبات نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button