Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں کشمیر واک کا اہتمام

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یک جہتی کرنا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ایک باقاعدہ تاریخ ہے 1947 میں ہندوستان کی دوسری ریاستوں کی طرح ریاست کشمیر کوبھی ازادی کا خواب دکھایا گیا، اور یہاں کے عوام نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا مگر اسکے لالچی ڈوگرہ حکمران نے عوامی امنگوں کے بر خلاف بھارت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

جس کے ردعمل میں وہاں کے مقامی اور قبائلی علاقوں کے لوگوں نے مسلح جدو جہد کے ذریعے کشمیر کا کچھ حصہ اذاد کروا لیا جسے انہوں نے آزاد کشمیر کا نام دیا، جبکہ اسکا بہت سا حصہ اج بھی بھارت نے زبردستی اپنے قبضے میں لے رکھا ہے اسی لئے دنیا اسے مقبوضہ کشمیر کے نام سے جانتی ہے اب بھارت کو یہ بات سمجھنی ہوگی کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ازادی کا حق مانگ رہے ہیں اور ان کی اس آواز کو دبانے کے لئے بھارت اپنی ظالم افواجِ کے ذریعے غیر انسانی سلوک روا رکھے ہوئے ہے گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیر کے رہنے والوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے، اور آج کے اس دن کا مقصد ان غیر انسانی ہتھکنڈوں کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام عالم کو یہ پیغام دینا مقصود ہے کہ ہم پاکستانی دنیا کے جس کونےمیں بھی ہوں ہمیشہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے،

ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ انڈیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو استصواب رائے کا پورا حق دے تاکہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں آزادانہ فیصلہ کر سکیں۔

واک میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے مختلف شعبہ جات کے استاتذہ و طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button