خٹک ڈانس کی تاریخ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد
بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کالج آف آرٹس کے زیر اہتمام خٹک ڈانس کی تاریخ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔
خٹک ڈانس کی برصغیر پاک و ہند اور افغانستان میں تاریخ کے حوالے سے ڈانس ایکسپرٹ خان زادہ اسفند یار خٹک نے طلبہ کو لیکچر دیا، اور اپنے خیالات سے آگاہی فراہم کی ۔
ورکشاپ میں میوزک کے طلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس تاریخی ڈانس کے حوالے سے سوالات بھی کیے ۔
ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
اس موقع پر پرنسپل آرٹس کالج ڈاکٹر صوفیہ عمر نے وائس چانسلر کو بریفنگ دی ، اور بتایا کہ خان زادہ وہ پہلے پاکستانی ریسرچر ہیں جنہوں نے اس ڈانس کی تاریخ کو پھیلایا ہے اور اس ثقافتی ورثے کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے خان زادہ اسفند یار خٹک کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ یہ کالج آف آرٹس کے طلبہ کے لئے بھی مفید لیکچر ہے کہ انہیں معلوم ہو سکے کہ اس ڈانس کی ہسٹری کیا ہے ۔
اس موقع پر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔