Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہری حقوق کونسل ملتان کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت سیمینار

اسلام کی دعوت نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت کا فریضہ ہے ۔

عالم کفر اسلام کی دعوت اور اس کے فروغ سے لرزہ براندام ہے اور وہ یہ چاہتا ہے کہ دین اسلام اقوام عالم میں نہ پھیلے مگر یہ کفریہ خواہش و کوشش کامیاب نہیں ہو سکے گی ۔

ان خیالات کا اظہار شہری حقوق کونسل ملتان کے زیر اہتمام منعقدہ تحفظ ختم نبوت سیمینار سے ایم احسان خان سدوزئی ، معظم کامران خان بابر ، ڈاکٹر فاروق لنگاہ ، عرفان الحق حقانی نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ پیار اور محبت کے ساتھ دین اسلام کی دعوت کا فریضہ ادا کرتی رہے گی ۔ عالم کفر اور وطن عزیز سے خیر خواہی کا دم بھرنے والے حکمران کفریہ و بیرونی ایجنڈے کی تکمیل میں اندھے ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یورپ اور مغربی ممالک عالم اسلام کیلئے دہرے معیار کو ترک کر دے ۔

خواجہ منور خورشید صدیقی ، محمد انعام اللہ شیخ ، جواد امین قریشی ، فرحان الحق حقانی نے کہا کہ انبیاء کرام علیھم السلام نے کفریہ اور باطل قوتوں کی غلامی کبھی قبول نہیں کی ۔

نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے پوری دنیا میں اسلام کی خوشبو کو پھیلایا جس کی بدولت آج اسلام پوری دنیا تک پہنچا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی وزارت پاکستان میں انسانی حقوق پامال کر رہی ہے اور ہر دین مخالف بل یہی انسانی حقوق کی وزارت ہی اسمبلی میں پیش کر کے دین دشمنی کا ثبوت فراہم کر رہی ہے ۔ لیکن جب تک ایک بھی غیرت مند مسلمان زندہ ہے کوئی بھی خلاف اسلام بل قبول نہیں کیا جائے گا ۔

اس دین مخالف بلوں کے خلاف ہر کلمہ گو مسلمان محب وطن دینی و سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ مزاحمتی تحریک چلانے سے بھی گریز نہیں کریگا ۔

انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت ، دستور پاکستان و قرار داد مقاصد سے متصادم "ٹرانس جینڈر ایکٹ” کو شہری حقوق کونسل یکستر مسترد کرتی ہے اور اس ایکٹ کو وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی اساس و شناخت پر حملہ تصور کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہری حقوق کونسل خواجہ سراؤں کی آڑ میں ٹرانس جینڈر سمیت اسلامی تعلیمات کیخلاف ہونے والی کسی بھی قسم کی قانون سازی کو وطن عزیز پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی سازش اور دستور پاکستان سے کھلی بغاوت سمجھتی ہے ۔

سیمینار میں طارق فاروق ، باسط نواز ، اعجاز رسول ، یحیی بھٹی ، قاری عباس ارشد ، رئیس قادری و دیگر نے شرکت کی، اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button