Breaking NewsNationalتازہ ترین
جامع مسجد حلیمہ سعدیہ میں قران پاک کا ختم شریف

جامع مسجد حلیمہ سعدیہ مبارک ٹاون قاسم بیلہ میں ختم قران پاک کی محفل منعقد ہوئی ، روان برس حافظ محمد نعمان رسول نے قران پاک سنایا۔
اس موقع پر حضرت مولانا قاری اسماعیل ہزاروی نے بیان کرتے ہوئے کہ رمضان بابرکت مہینہ اب اختتام کی طرف گامزن ہے ، یہ ساعتوں میں اپنی بخشش کےلئے اللہ سے رجوع کریں ، اللہ تعالیٰ نے اس مہینے کو ہمارے لئے اتارا ہے تاکہ ہم اس کی محبت سے اپنے گناہ معاف کراسکیں ۔
ساتویں شب میں قران پاک کاختم ہونا بھی باعث سعادت ہے، اللہ اس قران کا سننا قبول کرے، اور اس کی برکت سے ہمارے ملک میں امن وامان ترقی عطا فرمائے ۔