Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

سعودیہ نے امداد کےلئے شرائط عائد کردیں

سعودی عرب نے گرانٹ، ڈپازٹ اور سرمایہ کاری سب کی سب معاشی اصلاحات سے مشروط کردی۔

سعودی وزیرخزانہ محمد بن عبداللہ الجدان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پہلے کسی شرط کے بغیر پیسے دے دیا کرتے تھے، اب ایسا نہیں ہوگا، سعودی عرب اپنے لوگوں سے ٹیکس لیتا ہے، جو ہم سے امداد لیتے ہیں، انہیں بھی یہی کرنا ہوگا، ٹیکس نظام میں اصلاحات لانا ہوں گی۔

سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدان نے ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب غیر مشروط گرانٹس کا طریقہ بدل رہا ہے، پاکستان، ترکیہ، مصر کی مدد جاری رہے گی، انہیں بھی چاہیے کہ معاشی اصلاحات کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے، پاکستان کو دیے گئے ڈپازٹس کی مدت بڑھا چکے ہیں، تیل اور دیگر سہولتیں دے رہے ہیں، پاکستان کو بھی جواب میں کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button