Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

فیفا ورلڈکپ: 2 بار کے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو سعودی عرب کے ہاتھوں اپ سیٹ، 1-2 سے شکست

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔

فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی ٹیم نے عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو ورلڈکپ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

قطر کے شہر لوسیل میں کھیلےگئے میچ میں 2 بارکے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی جانب سے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 10 ویں منٹ میں پنالٹی پرگول کیا۔

سعودی عرب کی جانب سے 48 ویں منٹ میں صالح شہیری نےگول برابرکیا، سعودی عرب کے سلیم الدوسری نے 53 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ٹیم کو برتری دلوادی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

ارجنٹائن کی ٹیم نے بھی دوبارہ گول کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں، اور بے شمار حملے کیے تاہم سعودی عرب کے گول کیپر الاویس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی یقینی گول بچائے۔

ارجنٹائن کے دو گول آف سائیڈ پر ضائع ہوئے، سعودی عرب کے گول کیپر الاویس نےکم سے کم 5 یقینی گول بچائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button