Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو : ایس ای ملتان سرکل کی تعیناتی پر 10جنوری تک جواب طلب

ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایس ای میپکو ملتان سرکل کے عہدے پر جونیئر آفیسر کی تعیناتی کیخلاف رٹ درخواست پر سیکرٹری پاورڈویژن کورولزکے مطابق فیصلہ کرکے 10 جنوری تک رپورٹ پیش کرنے
کا حکم دیدیاہے۔

سابق ایس ای ملتان سرکل گریڈ 20 کے ایڈیشنل چیف
انجینئرچوہدری خالد محمود نے رٹ داِئر کی تھی کہ ایس ای سرکل ملتان کی سیٹ گریڈ 19 کی ہے، اور وہ اس سیٹ پر احسن طورپرخدمات سر انجام دے رہے تھے، اور ابھی ان کی تعیناتی کے 2 سال بھی پورے نہیں ہوئے تھے ، مگرسیاسی مداخلت پر انہیں اس عہدے سے ہٹاکرجونیئر ترین آفیسرگریڈ 18 کے ایک ایکسین کوبطوراثیس ای سرکل ملتان تعینات کرنے کے آرڈر جاری کردئیے گئے ، جوخلاف قانون ہے۔

اس پرہائیکورٹ ملتان بنچ نے وفاقی سیکرٹری پاورڈویژن کوحکم دیاہے کہ رولزکے مطابق اس کیس کا فیصلہ کرکے 10 جنوری کوعدالت عالیہ کورپورٹ
پیش کریں۔

اس کیس کی مزید سماعت 10 جنوری کو ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button