Breaking NewsSportsتازہ ترین
لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر حسین طلعت نے اپنی سالگرہ منائی

تفصیل کے مطابق لاہور قلندرز کے حسین طلعت کے لئے یہ سرپرائز تھا جب وہ ملتان سٹیڈیم سے پریکٹس کرکے ہوٹل پہنچے تو ان کی سالگرہ کی تقریب تیار تھی۔
انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ سالگرہ کاکیک کاٹا ،کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ڈائریکٹر عاقب جاوید سمیت تمام کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کے ارکان نے تقریب میں شرکت کی۔
ساتھی کھلاڑیوں نے خوشی میں طلعت کا چہرہ کیک کی کریم سے بھرا دیا، جبکہ مینجمنٹ نے ان کو مبارکباد دی۔