Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم

وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب کاانعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان جبکہ مہمان اعزاز ثاقب علی عطیل سیکرٹری ایگریکلچر ساؤتھ پنچاب تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ اج جن طلباء کو لیپ ٹاپ مل رہے ہیں، وہ ان کے ذریعے "سیکھو رزق حلال کی خاطر "”۔ کے تحت فری لانسنگ و دیگر آن لائن پروگرام کے ذریعے اپنا رزق کما کر خاندان اور اپنے لئے رزق حلال کما سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کو چاہیے کہ جدید رجحانات کے مطابق اپنے اپ کو ڈھالیں تاکہ انے والے وقت کے مطابق خود کو تیار کر سکیں ۔

اس موقع پر طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان اعزاز ثاقب علی عطیل سیکرٹری ایگریکلچر ساؤتھ پنجاب نے طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اپ کی محنت کا ایک خوبصورت صلہ ہے جو اپ کے اندر مزید اگے بڑھنے کی امنگ اور ولولہ پیدا کرے گا، زندگی انھی لوگوں کے لئے آسان بنتی ہے جو اس کی مشکلات کو چیلنج سمجھ کر قبول کرتے ہیں۔

یونیورسٹی کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر عدنان طاہر نے اس موقع پر بتایا کہ وزیراعظم پاکستان لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے 220 طلباء کو میرٹ پر یہ لیپ ٹاپ دئیے گئے ہیں، ان میں سے 10 طلباء کو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے 10 جبکہ گورنر پنچاب بلیغ الرحمن نے 100 بچوں جبکہ باقی 110 بچوں کو آج لیپ ٹاپ دے جارہے ہیں، جس کے بعد یہ مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔

تقریب میں یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر مقصود رضوی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے ادا کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button