Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان : پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی ملتان مین کیمپس میں سیکنڈ لسٹ کے مطابق پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایک ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کیے جارہے ہیں، یہ لیپ ٹاپ جناح آڈیٹوریم بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے ڈپٹی ڈائریکٹر، فوکل پرسنل لیپ ٹاپ سکیم پروفیسر ڈاکٹر طاہر محمود نے ایچ ای سی کی ٹیم کی نگرانی میں تقسیم کیے۔

مزید برآں 17 جنوری کو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وہاڑی اور لودھراں سب کیمپسز میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button