Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں پیک کے زیر اہتمام لارج سکیل اسسمنٹ کل 10مارچ سے شروع

سکولوں میں سال 2023 میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔

سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے ، سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحان کیلئے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزامینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔

سکولوں میں لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ 10مارچ سے شروع ہوگی ، جو 18 مارچ تک جاری رہے گی، نتائج کا اعلان 31 مارچ 2023 کو کیا جائے گا۔

آئندہ نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز یکم اپریل 2023 کو ہوگا ، محکمہ سکولز حکام کے مطابق یہ امتحان اردو ، انگریزی ، میتھ اور جنرل نالج پر مشتمل ہوگا۔

سکول بیسڈ اسسمنٹ کے پرچوں میں 50فیصد ایم سی کیوز ہوں گے، جبکہ 50 فیصد لانگ سوال ہوں گے۔
ماڈل پیپر آئٹم بینک پہنچ چکے ہیں، جن کو فوٹو کاپی کرایا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں امتحانات کے لئے ضلعی اور صوبائی کوآرڈینٹر تعینات کردئے ہیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان میں ڈاکٹر عبدالوحید ، راولپنڈی میں ڈاکٹر ناصر محمود،خانیوال میں ڈاکٹر نصیر احمد، لیہ میں محمد عاطف ،ڈی جی خان میں نعمان کلیم، رحیم یار خان میں جنید رسول،کوآرڈینٹر ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button