Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹیوں میں درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی پر پابندی برقرار

پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی کی اجازت ، درجہ چہارم اور نان ٹیچنگ سٹاف پر پابندی رہے گی ۔

یونیورسٹیوں میں درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کےلئے صوبائی کابینہ نے اجازت نہیں دی۔

ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونےوالے مراسلے کے مطابق صوبائی کابینہ نے صوبے بھر کی پبلک یونیورسٹیوں میں ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے فوری طورپر اساتذہ کی تعیناتی کی اجازت دے دی، تاہم درجہ چہارم کے ملازمین اور نان ٹیچنگ سٹاف پر پابندی عائد رہے گی۔

مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ریشنلائزیشن کے بعد بھرتی کا کیس دوبارہ بھیجا جائے، جس کے بعد بھرتی کا عمل شروع کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button