Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سی ای او میپکو کو بڑا حکم مل گیا

سی ای او میپکو کو ایس ڈی او سے ایگزیکٹو انجینئر کی پروموشن کے لئے ہائر کوالیفکیشن کا 20 فیصد کوٹہ پروموشن پالیسی 2021 کے مطابق منظور شدہ اسامیوں کے مطابق کرنے کی ہدایت، ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج "جسٹس مزمل اختر شبیر” نے رٹ پٹیشن 10025۔ محمد کامران، ہمائر اکرم اور اویس خان کی مشترکہ رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کو پروموشن پالیسی 2021 کے مطابق ایم ایس سی انجینئرنگ اور پی ایچ ڈی انجینئرنگ، جونیئر انجینئرز / ایس ڈی اوز (گریڈ 17) کی بطور ڈپٹی مینیجرز/ ایگزیکٹو انجینئرز(گریڈ 18) کی ترقی کا 20 فیصد کوٹہ برقرار رکھتے ہوئے قانون کے مطابق 15 دن کے اندر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا۔

مزید پیٹیشنرز کو سننے کے بعد پروموشن بورڈ کے انعقاد سے پہلے فیصلہ کیا جائے۔ پیٹیشنرز کے وکیل راؤ محمد اقبال ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے موقف اختیار کیا کہ پروموشن پالیسی 2021 کے مطابق 20 فیصد آسامیاں جو ہائر ایجوکیشن کے لئے مختص کی گئی ہیں وہ منظور شدہ آسامیوں کے مطابق نکالی جانی ہیں، اس وقت یہ تعداد 114 ہے ، جس کا 20 فیصد 23 آسامیاں بنتا ہے۔
11 آسامیاں پہلے سے ہی پر ہیں، بقایا 12 آسامیاں اس وقت پروموشن کے لئے اس ڈائرکٹ کوٹہ میں خالی ہیں۔

بی ایس سی انجینئرز کے کوٹہ میں 3 آسامیاں خالی ہیں۔ میپکو انتظامیہ اپنے من پسند ایس ڈی اوز کو ترقی دینے کے لیے کوٹہ کی خلاف ورزی کرنے میں سرگرم ہے، جو قانون اور انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

میپکو کی جانب سے عامر عزیز قاضی ایڈوکیٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالجبار خان نے پیروی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button