Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

مسٹری بالر ہوں، یہی کہلانا پسند کروں گا: ابرار احمد

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے ہیرو ابرار نے کہا ہے کہ ڈیبو کا پریشر لئےبغیر میدان اترا ، مسٹری بالر ہوں، گیند سے کھیلتا ہوں اس لئے کسی کے سمجھ میں نہیں آتا ،جوئے روٹس اور بین کی وکٹ لینا خواب تھا یہ خواہش بھی اللہ تعالیٰ نے پوری کردی ۔

یہ بھی پڑھیں۔
ملتان ٹیسٹ؛ "سپن جال” کامیابی کی طرف گامزن، انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، ابرار احمد کے 5 شکار

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگ سپنر کاکہنا تھا کہ مجھے رات بتایا گیاکہ کل ٹیسٹ ڈیبو ہے، میں نے کوئی پریشر نہیں سکون سے سویا ۔

ثقلین بھائی نے بھی کیپ دیتےہوئے کہاکہ جس طرح سندھ کی طرف سے پرفارمنس دیتے ہوئےایسے ہی کھیلناہے، کوئی خاص پلاننگ نہیں کی تھی۔

اب دوسری اننگز میں دس وکٹیں لینا کا پلان کروں گا، ہم کوشش کرسکتے ہیں وکٹ کیسی بھی ہو ہمیں سوفیصد پرفارمنس دینی ہے اس کےلئے کوئی بہانہ ہیں چلتا۔

پنڈی میں کھیلنے کی چانس تھے مگر موقع نہیں دیاگیا اس میں بھی کوئی بہتری ہوگی جو ہوتا ہے اچھے کےلئےہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفید گیند سے میں کافی عرصے سے کھیل رہا ہوں، ریڈ بال سے اب موقع ملنےلگا ہے اس میں بھی پرفارم کرناہے۔

انہوں نےکہا کہ میں سیدھا سادہ بالر ہوں کبھی سیم سے کھیلتاہوں کبھی سیدھی گیندیں کراتاہوں مگر میں مسٹری بالر ہی کہلانا پسند کروں گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button