Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن پنجاب کے وفد کا ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کا دورہ

لاہور سے آئے محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن پنجاب کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گزشتہ روز ملتان میں ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کا دورہ کیا اور سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر سے ملاقات کی، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق بھی ملاقات میں شریک تھے۔

وفد نے محنت کش بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے صبح نو اسکول کے منصوبے کی تعریف کی اور بچوں کو معیاری تعلیم کی فرایمی، جدید ووکیشنل ماڈلز کی پالیسی اور اس کو اپنانے کا نظام وضع کرنے کے لیے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) اور دیگر حکومتی اداروں کے تعاون پر اتفاق کیا۔

باہمی بات چیت کے دوران بچوں کو ووکیشنل ٹریننگ دینے، مڈل ٹیک کی ترقی اور نصاب کے امور زیر غور آئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button