Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں ایل ایم ایس بارے تربیتی ورکشاپ

ویمن یونیورسٹی ملتان میں لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس ) بارے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں، جبکہ ماسٹر ٹرینر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اصغر علی اور محمد آصف تھے ۔

اس ٹریننگ میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان اور تمام شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام میں ٹیکنالوجی کے مقبول استعمال اور ریموٹ لرننگ اور آن لائن تعلیم کی بڑھتی ہوئی مانگ نے ابتدائی تعلیم سے لیکر اعلیٰ تعلیم تک، اور تنظیمی تربیت اور ترقی کے اندر سیکھنے کے انتظامی نظام کے پلیٹ فارم کو اپنانے کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا ہے۔

ویمن یونیورسٹی نے اپنی تدریس نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے اقدامات کئے ہیں، ایل ایم ایس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ٹریکنگ اور تشخیص کسی بھی موثر سیکھنے کے عمل کے بنیادی اجزاء ہیں۔ خودکار درجہ بندی اور تشخیصی ٹولز تشخیصی عمل کو ہموار کرتے ہیں، وقت کی بچت کرتے ہیں اور مستقل مزاجی کو یقینی بناتے ہیں، اس لئے اس تربیتی ورکشاپ کا بھی اہتما م کیا گیا ہے ، امیدہے اس کےدور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

اس موقع پر ٹرینر اصغر علی نے بتایا تمام یونیورسٹیوں کو آن لائن پلیٹ فارمز اور لرننگ مینجمنٹ سسٹم کو فعال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، ویمن یونیورستی کی آئی ٹی ٹیم آن لائن تدریس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایل ایم ایس پر کام کررہی ہے، ماسٹر ٹرینرز کو ایل ایم ایس پر کورسز بنانے اور ان کے انتظام کے بارے میں رہنمائی کی گئی، اور اپنے متعلقہ محکموں کے ریگولر اور وزٹنگ فیکلٹی ممبران کو تربیت فراہم کرنے کے لیے رہنما خطوط فراہم کیے گئے، ایل ایم ایس کے استعمال کے ساتھ ساتھ ویڈیو ٹیوٹوریل، گوگل کلاس روم کا استعمال کرتے ہوئے کلاسز کی تخلیق اور آپریشنز، موڈل کے استعمال کا تجربہ اور ماڈیول کی ترقی کا اشتراک کیا گیا۔

وائس چانسلر نے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button