Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : "میکرو اکنامک انسٹیبلٹی اینڈ دی رول آف نیولی فارم اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن” کے موضوع پر سیمینار

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سکول آف اکنامکس میں ایک سیمینار کا انعقاد ہوا، جس کا عنوان ” میکرو اکنامک انسٹیبلٹی اینڈ دی رول اف نیولی فارم اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل آف پاکستان اکانومی” تھا۔

اس موقع پہ ڈاکٹر طلعت انور پروفیسر اسٹیٹ بینک میموریل چیئر انہوں نے خطاب کیا اور انہوں نے مختلف اسپیشل ایک سپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل کے رول پہ اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور بتایا کہ یہ بہت ہی اہم چیز ہے ، اور اسپیشل ایک سپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل ایس ائی ایف سی جسے کہتے ہیں، اس کا بڑا اہم رول ہے اور یہ ملک کے ملک کو معاشی استحکام لانے میں بڑا مددگار ثابت ہوگا، کیونکہ اس وقت ملک کے معاشی اعشاریہ جو ہیں نا وہ بہت خراب ہیں، اور فوراً انویسٹرز ملک میں نہیں آرہے ہیں، جب تک ملک کے معاشی اعشاریہ مائکرو اکنامک انڈیکیٹر بہتر نہیں ہوں گے، اس وقت تک فارن انویسٹرز پاکستان میں نہیں ائیں گے، تو اس کے لیے ضروری ہے کہ مائکرو ایکنامک انسٹیبلٹی کو دور کیا جائے اور معاشی استحکام لایا جائے، جس میں ایکسچینج ریٹ میں سٹیبلٹی کی بہت ضرورت ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ مہنگائی میں کمی ہونی چاہیے، اس کے علاوہ جو ہے جو ملک کا جو خسارہ ہے، حکومت کو اس میں بھی کمی کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں ۔

انہوں نے بات کی اس موقع پہ ڈاکٹر محمد رمضان شیخ پروفیسر اف اکنامکس بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں اس میں ان کے پریزنٹیشن میں مکالے پہ بحث کی، اور اس بحث میں انہوں نے بتایا کہ یہ اسپیشل اکنامک انویسٹمنٹ فیسلٹی کا قیام بہت ضروری تھا جو کہ مختلف پانچ ایریا میں ایگریکلچر منرلز انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیفنس پروڈکشن میں یہ کام کریں گے، ان ایریاز میں ہم ملک میں باہر سے انویسٹمنٹ لائے گی، جس کے ملک میں بہت شدید ضرورت ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ظاہر فریدی ڈائریکٹر اسکول آف اکنامکس نے اس موقع پہ خطاب کیا، اور سیشن کو چیئر کیا، اس میں انہوں نے اس کے مختلف پہلوں پہ روشنی ڈالی کہ یہ کیوں ضروری ہے کہ ملک میں ایگریکلچر سیکٹر کو فروغ دیا جائے، اور ایگریکلچر سیکٹر کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجیز جس میں ہمارے نوجوان بہت قابل ہیں وہ اپنا ایک اہم کردار ادا کر سکیں، اور ملک کی ایکسپورٹ میں اضافہ کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button