Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جھوٹی ایف آئی آر ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں: ملک نثار

صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان اور چیئرمین پنجاب بورڈ ز ایمپلائز فیڈریشن ملک نثار احمدکا رہائی کے بعد ملتان بورڈ میں جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے خلاف جھوٹی اور بےبنیاد ایف آئی آر کرکے اگر حکومت کی سوچ ہے کہ ہم حق اور سچ کو راستہ چھوڑ دیں گے تو یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ہے، اور بورڈز کی خودمختاری پر ہم کبھی بھی انچ نہیں آنے دیں گئے۔

ہماری اس تحریک میں دیگر تنظیموں جس میں ایپکا پاکستان ،اگیگا پنجاب، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن بی زیڈ یو ملتان، ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹر و پرنسپل ایسوسی ایشن ملتان ،وکلا حضرات ، سول سوسائٹی کے نمائندگان ،صحافی اور خاص طور پر ملتان بورڈ کے ملازمین کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ جس طرح انہوں اس معاملہ میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔

محمد یونس صدیقی نے کہاکہ نگران حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ اس بورڈ ایکٹ کو ختم کریں، اور ساتھ ہی اس کے پاس کوئی اختیارنہیں کہ وہ تعلیم دشمنی کرتے ہوئے بورڈز کی خودمختاری کو ختم کر کے بورڈز کو ختم کرے۔

اگر نگران حکومت نے بورڈ کی خود مختاری کرنے کے حوالے سے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تواس کے خلاف تمام بورڈ احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے۔

جنرل سیکرٹری شیخ عمران حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگیگا ملازمین پر لاہور میں ہونے والے تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، اگر نگران حکومت نے گرفتار ملازمین کو رہا نہ کیا تو کل سے بورڈ ملازمین بھی ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے۔

اس موقع پر مہر محمد اکبر ،مجاہد حسین بلوچ ،جواد نعیم بھٹی، حضوربخش ،ظفر حسین لنگٹریال ،چویدری احسان الٰہی گجر، محمد تیمور ،حافظ محمد یحییٰ خان، ملک محمد رمضان، سید باقر حسین بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button