Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اسلام آباد میں مینگو فیسٹول کا دوسرا روز

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان، سینٹورس مال اسلام آباد کے اشتراک سے ساتویں مینگو فیسٹیول کے دوسرے روز کا افتتاح سردار یاسر الیاس، محمد حنیف عباسی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کیا۔

اس موقع پر سردار یاسر الیاس نے کہا کہ سنٹورس مال نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے اشتراک کے ساتھ یہ ساتواں مینگو فیسٹیول ہے، اس کا مقصد پاکستان میں مینگو کی ایکسپورٹ کو بڑھانا اور فارمرز کی تربیت کرنا ہے، لیکن پاکستان کا یہ المیہ ہے کہ ہم دن بدن امپورٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
ایکسپورٹ ہماری کم ہوتی جا رہی ہے ایسے فیسٹیول پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

مزید کہا کہ مینگو پھلوں کا بادشاہ ہے، اس میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے یہ ہماری اکانومی میں کو بڑھا سکتا ہے۔
انہوں نے آنے والی تمام کمیونٹی کو گزارش کی کہ زرعی یونیورسٹی ملتان اور مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کی جانب سے لگائی گئی تمام ورائٹیز کو دیکھیں اور اس کی تشہیر کریں تاکہ دنیا کو معلوم ہو سکے کہ پاکستان میں مینگو کی اعلی کوالٹی موجود ہے۔

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ اس وقت پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے جس کا مقابلہ ہم وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی سربراہی میں مل کر کر رہے ہیں، 75 سالہ پاکستان کی تاریخ میں زراعت کے لیے سب سے بڑا پیکج اس حکومت نے مہیا کیا ہے، جس کے اندر زراعت کے تمام شعبوں کو اپنے پاؤں پہ کھڑا ہونے میں نمایاں فائدہ ہوگا۔

مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان جس سطح کا کام کر رہی ہے اس پر مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔
انشاءاللہ آنے والے دنوں میں مل کر ہم پاکستان کی ایکسپورٹ پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سنٹورس مال میں اس وقت بہت سے ممالک چائنہ، نیپال، عمان، رشیہ، امریکہ، یورپ اور اسٹریلیا کے وزٹر آئے ہوئے ہیں جو کہ مینگو فیسٹیول کو انجوائے بھی کر رہے ہیں اور ساتھ محظوظ بھی ہو رہے ہیں۔

آخر میں انہوں نے تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسلام آباد میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد کروایا۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ میں سردار یاسر الیاس اور حنیف عباسی کا مشکور ہوں کہ وہ یہاں تشریف لائے اور اسلام آباد کی عوام کو مینگو کی مختلف ورائٹیز دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔

اس وقت پاکستان میں 250 سے زائد مینگو کی ورائٹیز موجود ہیں لیکن جو مارکیٹ میں دستیاب ہیں وہ 8 سے 10 ورائٹیز ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی بہت سی ایسی ورائٹیز ہیں جن کے اندر یہ پوٹینشل موجود ہے کہ وہ کمرشل بنیادوں پر مارکیٹ میں لائی جا سکتی ہیں۔

ہمارا ملکی اور غیر ملکی سطح پر مینگو فیسٹیول کرنے کا مقصد فارمر حضرات کی کپیسٹی بلڈنگ،ہائی ویلیو مارکیٹ فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شہری،مینگو گروورز، سینیئر صحافی سمیع ابراہیم، پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر کاشف رزاق،ڈاکٹر عابد حسین،ڈاکٹر عمیر،محمد عدیل جنجوعہ اور آصف حیات ٹیپو موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button