مری میں بھی مینگو فیسٹول کاانعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور کوہسار مری یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے پہلے مینگو فیسٹیول کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب بخاری نے کیا۔
س موقع پر انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران ڈاکٹر عمیر ریاض ڈاکٹر عبدالرحمن، عثمان خان، مینگو گروورز اور طلباء نے یہاں پر 60 سے زائد مینگو کی ورائٹیز نمائش کے لیے لگائیں جو کہ مری کی تاریخ میں ایک منفرد تہوار سمجھا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان میں 250 سے زائد ورائٹیز ہیں، لیکن مارکیٹ میں 8 سے 10 ورائٹیز دستیاب ہیں، ان کے اندر یہ پوٹینشل موجود ہے کہ وہ کمرشل بنیادوں پر مارکیٹ میں لائی جا سکتی ہیں۔
وائس چانسلر کوہسار مری یونیورسٹی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس ادارہ کے ساتھ مل کر مینگو فیسٹیول جیسے برینڈ کو یہاں متعارف کروایا اور آئندہ بھی منعقد کروانے کی درخواست کی۔
مینگو فیسٹیول کے اختتام پر ڈاکٹر عمیر ریاض نے آفس آف ریسرچ اینڈ انوویشن کمرشلائزیشن ڈاکٹر رملہ صدیق سے میٹنگ کی اور باہمی اشتراک کے ایگریمنٹ کو حتمی شکل دی۔
اس موقع پر رانا آصف حیات ٹیپو اور ان کے ساتھ آئے ساؤتھ پنجاب سے مینگو گروورز جن میں ایچ کے فارم، ڈوگر فارم، امداد علی فارم، ایف بی اے ایچ فارم شامل تھے، جنہوں نے سیاحوں کے لیے انتہائی سستے نرخوں پر آموں کی اقسام کو فروخت کیا۔



















