Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مینگو فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان،ڈی ایچ اے ملتان اور مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام جاری تین روزہ مینگو فیسٹیول کا اختتام۔

مینگو فیسٹیول کے تیسرے دن بچوں کے لیے رنگا رنگ پروگرامز منعقد کروائے گئے ، جس میں کڈز مینگو ماڈلنگ، سٹوری ٹیلنگ، میجک شو اور آم کھانے کے مقابلہ جات شامل تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ 200 سے زائد أم کی اقسام کی نمائش بھی جاری رہی، جس میں أم کے شوقین خواتین و حضرات اور فیملیز نے دلچسپی دکھائی اور بڑے غور سے انواع و اقسام کے آموں کا مشاہدہ کیا۔

مینگو فیسٹیول کا اختتام پر وقار تقریب سے ہوا، جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈی ایچ اے ملتان کرنل سرفراز نذر تھے۔
اس موقع پر کرنل سرفراز نے زرعی یونیورسٹی ملتان، مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان گروورز اور تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا ، جن کی مجموعی کاوش سے ڈی ایچ اے ملتان تیسری مرتبہ مینگو فیسٹیول کا انعقاد کرنے میں کامیاب ہوا۔

اس فیسٹیول کا بنیادی مقصد مینگو سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا تاکہ وہ مینگو اور مینگو کی مصنوعات کی نمائش کر سکیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے ڈی ایچ اے ملتان کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، جن کے اشتراک سے مینگو گروورز،پروسیسر اور ایکسپورٹر حضرات کو اپنی مینگو اور ان کی مصنوعات کی نمائش کا موقع ملا۔

مزید براں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے اس فیسٹیول کی ملک بھر میں پبلسٹی ممکن ہوئی۔

مزید مینگو میوزیم اور بوٹینیکل گارڈن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میوزیم آنے والی نسلوں کے لیے ایک یادگار کے طور پر مقبول ہوگا۔
جس میں آم کی انواع و اقسام کی نمائش،اس کی ہسٹری کو محفوظ کیا جائے گا۔

ڈی ایچ اے ملتان میں بننے والا مینگو میوزیم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں ملتان کی پہچان بنے گا۔ہمیں مینگو فیسٹیول سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملتا ہے نئی نسل کو اس میں شریک کر کے ان کو عملی تعلیم سے بھی أگاہی دی جاتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر مینگو گروورز، انڈسٹری سٹالز لگانے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کامیاب مینگو فیسٹیول کے انعقاد پر مینگو گروورز انڈسٹری کسانوں اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر تنویر احمد،ڈاکٹر کاشف رزاق، ڈاکٹر محمد شہباز،ڈاکٹر سلمان قادری،ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر عمر اعجاز،ڈاکٹر عامر بختاور سمیت دیگر فیکلٹی طلباء و طالبات مینگو گروورز کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button