Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مینگو فیسٹول ملتان کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا

سینٹورس مال،اسلام اباد چیمبر آف کامرس انڈسٹری اور ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے تعاون سے ساتویں سالانہ مینگو فیسٹیول کا اسلام آباد میں آغاز ہو گیا۔

اس میلے کا موضوع "کاروباری نیٹ ورک اور کمیونٹی کی تعمیر” اور آم کی مختلف اقسام کے سٹالز کی نمائش بشمول بیج کے بغیر آم ہے، جس میں ایک سو سے زائد آم کی اقسام نمائش کے لئے لگائی گئیں۔

مینگو فیسٹیول کا افتتاح سینیٹر محمد طلحہ محمود (وفاقی وزیر برائے مملکت و سرحدی علاقہ جات ) ڈاکٹر سردار راشد الیاس خان(ایس وی پی سردار گروپ آف کمپنیز) احسن ظفر بختاوری (صدر آئی سی سی آئی) اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر أآصف علی(تمغہ امتیاز)نے کیا۔

میلے کا بنیادی مقصد أم کی پیداوار فصل کے بعد انتظام ویلیو ایڈیشن،سپلائی ویلیو چین میں بہتری اور ملکی براآمد مارکیٹنگ کے بارے میں صلاحیت کے اشتراک کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اسلام أباد کے پائنیر مال سنٹورس میں نمائش پاکستانی آم کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، اور اس کا مقصد اس کی برآمدات کو بڑھانے اور آم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

زرعی ماہرین کے مطابق پاکستان آم پیدا کرنے والا چوتھا سب سے بڑا ملک ہے، جو عالمی آم کی پیداوار کا 8 فیصد حصہ بنتا ہے۔پاکستان میں آم کی کاشت کا کل رقبہ 1.70ملین ہیکٹر ہے۔

اس وقت پاکستان میں أم کی متعدد ورائٹیز ہیں جن میں سے 9 رجسٹرڈ ہیں۔ آم کی مشہور اقسام جن میں چونسہ، سندھڑی، انور رٹول اور لنگڑا شامل ہیں جو اپنے بے مثال ذائقے کے لیے مشہور ہیں۔

آم کی کل سالانہ پیداوار تقریبا 1.75ملین ٹن ہے جبکہ برأمد کی اوسط مقدار 000۔125میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ سال پاکستانی آم جاپان،امریکہ،مراکش،جنوبی کوریا،جی سی سی،وسطی ایشیا،مشرق بعید،یورپی یونین اور برطانیہ سمیت کئی نئے ممالک کو برآمد کیے گئے۔ مہمانوں نے آم کی مختلف اقسام کا معائنہ بھی کیا اور زرعی یونیورسٹی ملتان کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ مینگو فیسٹیول زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان میں برانڈ بن گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الحمد للہ ہر سال مینگو فیسٹیول سے کسانوں کی پیداوار اور آم کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے۔آخر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ أم کے ساتھ ساتھ ہم دوسرے پھلوں کی نمائش کا اہتمام بھی کریں گے۔یہ پلیٹ فارم أم سے محبت کرنے والوں کو ایک چھتری کے نیچے پریمئم معیار کے آم دیکھنے اور خریدنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شہری، ریحان آصف اور یونیورسٹی انتظامیہ جن میں پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر کاشف رزاق،ڈاکٹر عابد حسین،محمد عدیل جنجوعہ،آصف حیات ٹیپو, ڈاکٹر عمیر سمیت دیگر شرکاء موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button