Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں مینگو سیمینار

شعبہ سوائل سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام مینگو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے آم کی غذائی ضروریات ، مسائل اور ان کے حل کے بارے گفت گو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کسانوں نے آم کے جو مسائل بتائے ہیں ان کا بہتر حل ہمارے سائنسدان پیش کررہے ہیں ش اس طرح ہم ایکسپورٹ کوالٹی کا آم پیدا کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

شعبہ ایگرانومی کے پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے کہاکہ کافی عرصہ سے کئی پراجیکٹس کے تحت آم کے مسائل کا حل ڈھونڈا گیا ہے، جس کی کڑی آج کا سیمینار ہے۔

شعبہ سوائل سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر و فوکل پرسن ڈاکٹر جام نیاز احمد نے کہاکہ اے ایل پی پراجیکٹ کے نتائج پیش کیے انہوں نے کہاکہ اگر متوازن اور متناسب مقدار میں عناصر کبیرہ اور صغیرہ کو پودے کی ضروریات کے مطابق استعمال کیا جائے تو اس سے نہ صرف پیداوار بڑھتی ہے بلکہ ایکسپورٹ کوالٹی کا آم بھی میسر آجاتا ہے۔

جاوید اقبال ساقی انچارج مینگو ریسرچ سٹیشن شجاع آباد نے کہاکہ آموں کی مناسب شاخ تراشی اور ان کی غذائی ضروریات پوری کی جائیں تو ہماری مینگو کی صنعت بہت ترقی کرسکتی ہے۔

طارق ملک پتھالوجیسٹ مینگو ریسرچ انسی ٹیوٹ ملتان نے کہاکہ غذائی عناصر کے بہتر استعمال سے مینگو کی خطرنا ک بیماریوں سڈن ڈیتھ ، اینتھرا کنوز ، بلاسم بلائٹ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

سیمینار سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا محمد عباس نے کہا کہ بذریعہ انجکشن پودے کی غذائی ضرویات پوری کرکے اس کی بیماریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ اور شفقت سعید میاں نواز شریف یونیورسٹی ملتان نے شرکت کی۔

سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد، ڈاکٹر محمد ظفر الحی ،پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف علی، ڈاکٹر عمادالدین ، ڈاکٹر محمد فاروق قیوم ،ڈاکٹر میاں ساجد مسعود، ڈاکٹر شاغف اعجاز، ڈاکٹر سید محمد ذکاء ، ڈاکٹر غلام مصطفی (عظیمز پرائیویٹ لمیٹیڈ گروپ آف کمپنیز ) میاں منظور احمد (ایگزن کیمیکل )، ڈاکٹر محمد اویس ، ڈاکٹر عبدالرئوف خالد ، پروفیسر ڈاکٹر مبشر حسین ، ترقی پسند کسانوں میں سے ممتاز منیس ، ناصر جعفری ، جہاں زیب دھرالہ ، ملک ظفر مہے ، ظفر خان خاکوانی ، میجر محمد طارق کے علاوہ شعبہ سوائل سائنسز ، شعبہ ایگرانومی ، شعبہ ہارٹی کلچر ، شعبہ پلانٹ پتھالوجی کے طلباء طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

سیمینار کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے ادا کیے۔

سیمینار کے موقع قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے ترقی پسند کاشت کاروں اور نامور سائنس دانوں کو ان کی گراں قدر خدمات کے سلسلہ میں پگڑیاں پہنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button