Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک سیکنڈ سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کے اعلان کی گھڑی آن پہنچی

ملتان بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسن کے فیصلہ کے مطابق میٹرک سیکنڈ سالانہ امتحان 2022 کا نتیجہ13 دسمبر بروز منگل بوقت صبح 10 بجے جاری کیا جائے گا ۔رزلٹ سی ڈی کی قیمت مبلغ 300 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ نتیجہ بورڈ کی ویب سائیٹ پر بھی دیکھا جا سکے گا ۔نیز موبائل پر رزلٹ معلوم کرنے کیلئے 800293 پر میسج کیا جا سکتا ہے۔

ادارہ جات اپنے امیدواران کا رزلٹ اپنے پورٹل کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں ۔

پرائیویٹ امیدواران کو اپنا رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ کے ذریعے سے معلوم کر نے کی سہولت مہیا کر دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button