Breaking NewsEducationتازہ ترین
انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے طلباء کبھی بھی نمبر بہتر بناسکتے ہیں ، عمر کی حد بھی ختم کردی گئی

ملتان بورڈ کے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ میٹر ک / انٹر کے ایسے طلباء و طالبات جو اپنے نمبرات کو بہتر کرنے کیلئے مارکس امپرو کا امتحان دینا چاہتے ہیں ، ایسے امیدواران کے مارکس امپرو کرنے کے مواقع کی اور عمر کی حد کو ختم کر دیا گیا ہے۔
اب طلباء کبھی بھی اپنے نمبر بہتر بناسکتے ہیں، اس فیصلہ کا اطلاق سال 2019 اور اس کے بعد امتحان پاس کرنے والے میٹرک / انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبات پر لاگو ہو گا۔
مذکورہ تبدیل شدہ ضابطہ کے مطابق خواہشمند امیدواران جاری شدہ داخلہ شیڈول اور مروجہ سلیبس کے مطابق داخلہ فارم / فیس جمع کروا سکتے ہیں۔