Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نویں اور دسویں کے طلباء کے لئے بڑی خبر، امتحانی داخلے بھجوانے کی تاریخ میں توسیع

میٹرک اور نہم کے امتحانات کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 فروری ہے، اس سلسلے میں ترجمان ملتان بورڈ کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے میٹرک / نہم پہلا سالانہ امتحان 2023ء کے داخلہ فارمز آن لائن کرنے اور فیس جمع کرانے کا ریوائزڈ شیڈول قبل ازیں جاری کیا جا چکا ہے۔

تین گنا فیس کے ساتھ ریگولر/ پرائیویٹ داخلہ فارمز آن لائن کرنے اور فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 فروری ہے۔

بعد ازاں داخلہ فارمز تین گنا فیس معہ 500 روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ امتحان شروع ہونے سے 10 دن پہلے تک آن لائن کر کے جمع کروائے جا سکتے ہیں ۔

اس کے بعد داخلہ فارمز چیئرمین کی منظوری کے بعد آن لائن ہو سکیں گے۔

میٹرک کا امتحان یکم اپریل 2023سے شروع ہو گا، اگر کسی امیدوار کو امتحان شروع ہونے سے 10 یوم پہلے تک رولنمبر سلپ موصول نہ ہو تو وہ فوری طور پر فیس جمع کروانے کے ثبوت کے ساتھ اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک سے رابطہ کر کے اپنی رولنمبر سلپ جاری کروا سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button