Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک امتحان شروع؛ کنٹرولر غائب، چیئرمین کی دوڑیں

میٹرک کے امتحانات شروع، پہلا پرچہ پرامن گزر گیا، چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان اور سیکرٹری کے دورے ، کنٹرولر منظر سے غائب رہے۔

تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان کے زیرا ہتمام میٹرک کے سالانہ پرچے شروع ہوگئے، گزشتہ روز عربی کا پرچہ تھا۔

چیئرمین حافظ قاسم اور سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے مختلف سنٹروں کا دورہ کیا، اور عملے کو ایمانداری سے نگرانی کرنے کے احکامات جاری کئے۔

دوسری طرف بورڈ حکام عملے کی کمی پورا کرنے کےلئے رات گئے تک کام کرتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ شماریات کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے کے بعد ایک بار پھر عملے کی کمی ہوگئی، جس کو دور کرنے کےلئے چیئرمین دور دراز علاقوں میں فون کرکے عملے کا بندوبست کرتے رہے جبکہ یہ کام کنٹرولر امتحانات کا ہے، مگر وہ اس امتحان کے انعقاد میں منظر سے غائب ہیں اور کسی فیصلے یا انتظام میں نظر نہیں آرہے ہیں۔

چیئرمین اپنے تعلقات کی بنا پر عملے کو مینج کررہے ہیں ، تاکہ سوموار کو ہونے والے پرچے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button