Breaking NewsNationalتازہ ترین
ایم ڈی اے کے ماتحت نرسری کے پلاٹوں کی کرایہ پر نیلامی
ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہیڈ آفس میں پلاٹوں کی دو روزہ نیلامی کا آغاز کر دیا گیا۔
اخبار اشتہار کے مطابق ایم ڈی اے ہیڈ آفس میں پہلے دن مختلف ہاؤسنگ سکیموں کے 5 کمرشل پلاٹوں کی کامیاب نیلامی کی گئی، ان 5پلاٹوں کی نیلامی سے ایم ڈی اے کو مجموعی طور پر 138 ملین سے زائد کی آمدنی متوقع ہے۔نیلامی کی حتمی منظوری اتھارٹی کی طرف سے دی جائے گی۔
مورخہ 30 دسمبر کو ہونے والی نیلامی میں نیلامی دہندگان، صحافیوں اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نیلامی دوسرے روز بھی 31 دسمبر صبح 11 بجے ایم ڈی اے ہیڈ آفس میں کی جائے گی۔