Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا: میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ریسرچ پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

زکریا یونیورسٹی ملتان میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ریسرچ پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے روز پیرالل سیشن منعقد کیئے گئے، جس میں انسٹیٹیوٹ ہذا و دیگر یونیورسٹیوں کے ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے سکالرز کے ریسرچ پیپرز پیش کیئے گئے۔

ملک کے دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والے سکالرز و ریسرچرز نے مختلف اور نئے موضوعات پر ریسرچرز پیش کیں، جس سے حاضرین نے نئی چیزیں جانیں۔

تقریب کا آغاز انسٹیٹیوٹ کے سیمینار ہال میں تلاوت و نعت سے کیا گیا، اس کے بعد کارڈیف یونیورسٹی برطانیہ کی پروفیسر سنٹھیا کارٹر اور ڈاکٹر سٹوورٹ ایلن نے اپنی اپنی تقریر میں میڈیا کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کانفرنس ایک دوسرے کے ساتھ باہمی ربط اور علم کا تبادلہ کرتی ہیں۔

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنی تقریر میں میڈیا کے اسلاموفوبیا کے کنٹرول پر عمل کو اجاگر کیا ، اور تجاویز پیش کیں۔

کانفرنس کے دوسرے روز ہی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے میگزین "یونی-میگ” کے چوتھے شمارے کی بھی رونمائی کی گئی۔

ملک بھر سے آئے ہوئے صحافیوں، ریسرچرز اور پروفیسرز میں میگزین کی ایک ایک کاپی بھی تقسیم کی گئی۔
اس کے ساتھ لندن، شارجہ، امریکہ، چائنہ، ترکیہ اور دنیا بھر سے ریسرچرز اور سکالرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس کانفرنس میں شرکت کی، اور مختلف سکالرز نے اپنے ریسرچ پیپرز بھی پیش کیئے۔
اس کے ساتھ دور جدید کی صحافت پر بھی گفتگو کی گئی۔

کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر احسن بھٹی، ڈاکٹر عاصمہ، ڈاکٹر اقصیٰ ارم و دیگر فکلیٹی ممبران نے بھی خطاب کیا ، اور اس بات پر زور دیا کہ ایسی کانفرنسز کا باقاعدگی سے انعقاد ہونا چاہیے۔

کانفرنس کے اختتام پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر شہزاد علی نے کانفرنس کی کامیابی پر انتظامیہ، آنے والے مہمانوں اور طلباء کو مبارکباد پیش کی۔

زنہوں نے طلباء کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں میں بہت صلاحیت ہے، انہوں نے ڈیپارٹمنٹ کی سلور جوبلی کے میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی، اور آج بھی اپنی صلاحیتوں کو منوایا، یہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس ہمارے لیئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، اور یہ کامیابی کے نئے راستے ہموار کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button