Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا: حاجرہ ہال میں پروقار محفل میلاد کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی کے حاجرہ ہال میں ایک پروقار محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ہاسٹل کی طالبات، بیگم چئیرمین ہال کونسل اور یونیورسٹی انتظامیہ کی بیگمات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی بیگم ڈاکٹر زبیر اقبال، وائس چانسلر بی زیڈ یو تھیں۔

طالبات نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں ہدیۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی خوبصورت آوازوں میں نعت خوانی کی۔
ہال وارڈن، پروفیسر ڈاکٹر عذرا یاسمین نے اپنے خطاب میں طالبات کو محفل میلاد کی اہمیت اور اس کے روحانی فوائد سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہم سب کے لیے ایک بہترین نمونہ ہے اور ہمیں اپنی زندگیوں کو سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مہمانِ خصوصی بیگم ڈاکٹر زبیر اقبال نے محفل میں خطاب کرتے ہوئے میلاد النبی ﷺ کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات نہ صرف ہمارے انفرادی بلکہ اجتماعی زندگی کے لیے بھی رہنما اصول فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے طالبات کو ہدایت دی کہ وہ اسلامی اقدار اپناتے ہوئے حصول تعلیم کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں ۔محفل میں طالبات نے دلکش انداز میں نعت خوانی، ذکرِ اذکار اور بیانات پیش کیے، جن میں نبی کریم ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر حاضرین پر روحانی کیفیت طاری ہو گئی اور تقریب کا ماحول نورانی ہو گیا۔

تقریب کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی، جس میں امت مسلمہ کی سربلندی، ملکِ پاکستان اور بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی ترقی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

محفل میلاد کی یہ تقریب طالبات کے لیے نہایت یادگار ثابت ہو گی اور ان کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ کو مزید تقویت ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button