Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں محفل مشاعرہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں لٹریری کلب کی جانب سے ہیپینیس ویک کے موقع پر مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان شاعر حضرات کے ساتھ ساتھ جامعہ ہذا کے طلباء نے بھی اپنے اشعار سے حاضرین محفل سے داد وصول کی۔

محفل مشاعرہ کی صدارت قمر رضا شہزاد نے کی، دوسرے مہمان شعراء میں سہیل عابدی،کیف صحرائی، نوازش علی ندیم اور وصی ذاد شامل تھے۔
جامعہ کے طلباء شاعروں میں معظم علی فقیر،علی رضا راو،سماوات سندھو اور شیراز علی شامل تھے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے شعراء حضرات کا شکریہ ادا کیا ، اور جامعہ کے لٹریری کلب کی کاوش کو داد دی۔

مزید کہا کہ شاعری کے ذریعے بھی ہم خوش رہ سکتے ہیں کیونکہ خوش رہنا انسان کا بنیادی حق ہے۔انسان کو اپنے کام محنت سے کرنے چاہیں لیکن انہیں بوجھ سمجھنے کی بجائے خوشی سے سر انجام دینا خوشی کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے طلباء و طالبات کو یہ بھی کہا کہ شعر کہنے اور سننے سے انسان کو بہت سی خوبصورت باتیں دلچسپ پیرائے میں سننے کو ملتی ہیں، جس سے انسان کو کام کی باتوں کے ساتھ ساتھ دلی خوشی بھی حاصل ہوتی ہے جو کہ مزید توانائی کا باعث بنتی ہیں۔

مشاعرہ میں پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی،ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ بھٹی، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر عثمان جمشید سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button