Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو : کمرشل سپرنٹنڈنٹ ثقلین عباس کا اعزاز

میپکو کینٹ ڈویژن کے اعلیٰ تعلیم یافتہ کمرشل سپرنٹنڈنٹ ثقلین عباس نے ریجنل ٹریننگ سنٹر میپکو ہیڈ کوارٹرز میں کسٹمرز ریلیشنز ٹریننگ کورس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورس پاس کرلیا۔

پرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر ایڈیشنل چیف انجینئر
عبدالرحمن، ریٹائرڈ ڈی سی ایم احمد بخش اور ایڈمن آفیسر آر ٹی سی عاصم جاوید نے انہیں کورس میں کامیابی پر سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

نوجوان افیسر ثقلین عباس ایم فل میتھمیٹکس ہیں اور ان کا شمار میپکو کے دیانتدار، فرض شناس، قابل آفیسر ز میں ہوتا ہے۔

میپکو کے اعلیٰ حکام نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثقلین عباس جیسے قابل آفیسرز محکمے کا اثاثہ ہیں۔

کمرشل سپرنٹنڈنٹ ثقلین عباس کا کہنا ہے کہ وہ ڈیوٹی عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button