Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو ملازمین روڈ پر آگئے

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی ہدایات پر ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں میپکو ہیڈکوارٹر کے باہر مطالبات کے حق میں اور جانیں قربان کرنے والوں کی یاد میں یوم شہدا منایا گیا۔

چوہدری غلام رسول گجر نے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی سے مطالبہ کیا کہ میپکو کے لائن سٹاف کو محفوظ اور صحت مند حالات کرنے کے لیے فوری طور پر محکمہ جاتی اصلاحات کریں،گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے کوئی بھرتی نہ ہوئی ہے،جنگی بنیادوں پر بھرتی کی جائے۔

میپکو ملازمین صبح آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک مسلسل ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں، ہفتہ اور اتوار کو بھی انہی اوقات کے ساتھ ڈیوٹیاں کروائی جا رہی ہیں،اتھارٹی سے مطالبہ ہے کہ لیبر /ملازمین کو اتوار والے دن آرام دیا جائے۔

ریجنل سیکرٹری چوھدری محمود امجد نے کہا مطلوبہ ملازمین نا ہونے کی وجہ سے انہیں دہرا کام ذہنی دباؤ کے ساتھ کرنے پر آئے روز المناک حادثات ہو رہے ہیں، اس وجہ سے پورے ملک میں 60 سے زیادہ لائن مین شہید اور اس سے کہیں زیادہ دوران ڈیوٹی شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ،ریجنل ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملازمین کو محکمانہ فرائض ادا کرنے کے دوران جان لیوا حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔

چوہدری محمد خالد،رانا محمد انور نے کہا ملک میں مہنگی بجلی کو سستا کرانے کے لیے نجی پاور ہاؤسز (آئی پی پیز) کی بجلی کے بھاری ریٹ کم کرائے۔

راشد یامین اور رانا زاہد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں ضروریات زندگی کی اشیاء اور کمر توڑ مہنگائی میں اضافہ کو ممکنہ حد تک کم کرنے کے لیے موثر قدامات کیے جائیں۔

رانا مظہر لطیف اور طارق صدیقی نے کہا ملک میں بے روزگاری کی وجہ سے غربت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ جاگیر داروں اور سرمایہ کاروں پر ٹیکس عائد کریں، کسانوں کی بہبود کے لیے زرعی اصلاحات نافذ کریں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button