ایگزیکٹیو انجینئر ملک محمد عارف وینس گریڈ 19میں اپ گریڈ
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو)نے سینیئر انجینیئر/ایگزیکٹو انجینیئر ملک محمد عارف وینس کو بنیادی پے سکیل’ گریڈ 19 میں اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انجینیئر ملک عارف وینس کو 23 اگست 2023ء سے گریڈ 19 میں اپ گریڈیشن دی گئی ہے۔
انجینیئر ملک عارف وینس کا شمار میپکو کے سینیئر ‘ قابل اور ذہین افسروں میں ہوتا ہے، میپکو کے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
میپکو کے آپریشن ونگ ‘ شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن ‘ گرڈ کنسٹرکشن ‘میٹریل منیجمنٹ سمیت مختلف شعبہ جات میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
انجینیئر محمد عارف وینس اس وقت میپکو آپریشن ڈویژن سیکنڈ ساہیوال میں ایگزیکٹو انجینیئر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
گریڈ 19میں اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن ہونے پر میپکو کے انتظامی و آپریشنل افسروں’ انجینیئرز ‘ملازمین اور یونین عہدے داروں نے انجنیئر محمد عارف وینس کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔