Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بجلی بلوں میں اضافہ، میپکو کی ریکوری متاثر، 100فیصد سے85 فیصد پر آگئی

بجلی کے بنیادی ٹیرف اور ٹیکسوں میں اس قدر اضافہ ہوگیا ہے کہ بل4گنا تک بڑھ گئے ہیں، جس صارف کا بل 2ہزار روپے آتا تھا تو وہ اب 8ہزار روپے آرہا ہے۔

ہائیکورٹ نے ایف پی اے ختم کرنے کا حکم دیا تو حکومت نے بنیادی ٹیرف ہی اتنا بڑھا دیا کہ اس نے ایف پی اے کو بھی مات دے دی، حتیٰ کہ جس گھریلو صارف نے سارا سال ایک بار بھی 200 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کی ہو لیکن اب اس کا بل اگر 100 یونٹس کا بھی ہوتو اسے یکمشت ایک ہی ٹیرف پر ٹیکسز سمیت 26روپے فی یونٹ چارج کیاجارہاہے ، اور 200 سے زائدیونٹس پر گھریلو صارف کوٹیکسز سمیت
یکمشت 36روپے فی یونٹس کے حساب سے بل بھیجا جارہا ہے

جس میں الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘ٹی وی فیس‘جنرل سیلز ٹیکس‘فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ‘ فیول پرائس
ایڈجسٹمنٹ پر جنرل سیلزٹیکس‘ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر اضافی ڈیوٹی‘ایف سی سر چارج‘ کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اوردیگر ٹیکسز شامل ہیں۔

جو قیام پاکستان بننے کے بعد ملکی تاریخ کی بجلی کی قیمت کی سب سے بلند ترین سطحہے‘ متاثرہ صارفین نے اس کی وجہ حکومتی وبیوروکریسی کی کرپشن و شاہی اخراجات کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالات یہ ہوگئے ہیں کہ روٹی کھائیں یا بل جمع کرائیں؟

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button