Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین یونیورسٹی: مسز فرحت العین ارشاد کا پبلک ڈیفنس کامیاب

ویمن یونیورسٹی کے شعبہ زوالوجی کی پی ایچ ڈی سکالر مسز فرحت العین ارشاد کا پبلک ڈیفنس کامیاب ، ڈاکٹریٹ کی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کردی گئی۔

ترجمان کے مطابق مجلسی دفاع کی تقریب متی تل کیمپس میں ہوئی، مسز فرحت العین ارشاد کے مقالے کا عنوان "پنجاب کی خواتین میں ممکنہ رسک فیکٹر پولی سسٹک اوورین سنڈروم” تھا ۔

سکالر نے تقریب میں مقالے کے دفاع میں بتایا کہ پولی سسٹک اوورین سنڈروم (پی سی او ایس) ایک ملٹی فیکٹوریئل اینڈوکرائنل ڈس آرڈر ہے، جو خواتین میں بانجھ پن کی اصل وجہ ہے۔
بے ترتیب حیض ، جسم پر زیادہ بالوں کا نکلنا، ہرسوٹزم، وزن میں اضافہ پی سی او ایس کی عام علامات ہیں۔
یہ سب سے زیادہ ہونے والا خواتین کا اینڈوکرائن ڈس آرڈر ہے، اور بانجھ پن کی سب سےاہم وجہ ہے جس کی عالمی حد 6 سے26فیصد ہے۔
پنجاب میں اس سنڈروم کا شکار خواتین میں بے قاعدہ ماہواری، چہرے اور جسم پر سخت اور غیر ضروری بال نکلنا، جلد پر موٹے دانے اور کیل مہاسے نکلنا، بالوں کا پتلا ہونا یا گرنا، تیزی سے وزن کا بڑھنا اور کم کرنے میں دشواری اور رحم پہ رسولیوں کے باعث بانجھ پن جیسی علامات عام ہیں۔

نوعمر لڑکیوں میں اگر پیٹ کے گرد چربی پیدا ہونی شروع ہو تو خبردار ہو جانا چاہیے ، کیونکہ یہ جسم میں انسولین کی مقدار بڑھنے کی وجہ بھی ہوسکتی ہے ، جس کی وجہ سے پی سی او ایس ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ گردن اور بغل کی جلد کا سیاہ پڑنا بھی پی سی او ایس کی ظاہری علامات میں سے ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر آسیہ بی بی ( چیئرپرسن شعبہ زوالوجی) نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی سماج سے جڑے مسائل پر اپنی ریسرچ کررہی ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

فرحت العین کی ریسرچ بہت معلوماتی ہے جسے تمام طبقات کی خواتین اپنا کر مسائل سے بچ سکتی ہیں،اس موقع پر اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button