Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

مسٹر و جونیئر مسٹر تحصیل جلال پور پیر والا 2023 کے مقابلوں کا آغاز

تحصیل سپورٹس آفس جلال پور پیر والہ کی زیر نگرانی تحصیل باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن جلال پور پیر والہ کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ مسٹر و جونیئر مسٹر تحصیل جلال پور پیر والہ 2023کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔

عدنان نعیم تحصیل سپورٹس آفیسر جلال پور پیروالہ شجاع آباد اور سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن افضل بدر نے باقاعدہ افتتاح کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عدنان نعیم نے کہا کہ آج کل کے سوشل میڈیا دور میں تن سازی جیسے کھیلوں کے مقابلہ جات کے ذریعہ نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا قابل تحسین ہے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا بنیادی مقصد ہی اس طرح کی سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام اراکین کو اس ایونٹ کے شاندار انتظامات کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

بعد ازاں جونئیر کلاس ون میں بھٹو پاور جم کے محمد اختر نے پہلی محمد زبیر دوسری زین العابدین تیسری محمد مدثر چوتھی اخلاق احمد پانچویں جبکہ شرافت علی نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

منتظمین میں محمد اقبال بٹ صدر ساہیوال ڈویژن چوہدری محمد ادریس سیکٹری جنرل بہاولپور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن افضل بدر سیکرٹری جنوبی پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button