Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کا کانووکیشن 9 نومبر کو ہوگا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم کے اعلامیہ کے مطابق اپنے معزز گریجویٹس کے اعزاز اور ان کی کامیابی کو سراہنے کے لیے زرعی یونیورسٹی ملتان کا تیسرا کانوکیشن مورخہ 09 نومبر بروز جمعرات 2023 کو منعقد ہوگا۔

کانووکیشن میں پاس آؤٹ سال 2021′ 2022 اور 2023 اور پوسٹ گریجویٹ تعلیمی سال 21۔2019 کے کامیاب طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی۔اس کے علاوہ پوزیشن ہولڈر گریجویٹس میں میڈلز بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

تمام گریجویٹس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی آن لائن رجسٹریشن جلد از جلد کروا لیں، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 06 نومبر 2023 ہے، مزید یہ کہ فل ڈریس ریہرسل 08 نومبر 2023 کو یونیورسٹی کے سپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوگی، جبکہ کانوکیشن 09 نومبر 2023 کو منعقد ہوگا،فل ڈریس ریہرسل میں طلبہ و طالبات کا شامل ہونا ضروری ہے۔

لہذا گریجویٹس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ فل ڈریس ریہرسل میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button