Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس یونیورسٹی کے طلباء کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کے طلباء و طالبات نے حبیبہ سیال لینڈ فل سائٹ کا تعلیمی دورہ کیا، طلباء کا استقبال فہیم احمد خان لودھی جی ایم آپریشنز ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کیا جن کے ساتھ ناظم حسین مینیجر ویسٹ مینجمنٹ سائٹ بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ لینڈ سائیڈ 2008 میں جاپان کی مدد سے بنائی گئی، اور اب تقریبا 15 سال مکمل ہونے والے ہیں، جس کے بعد یہ سائٹ ایک پارک میں تبدیل کر دی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ویسٹ مینجمنٹ سائٹ جدید طرز پر بنائی گئی، پورے پاکستان میں اس جیسی کوئی بھی ویسٹ سائٹ موجود نہیں ہے۔ فہیم احمد خان نے آخر میں کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محمد نواز شریف یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کا یہاں آنا اور آکر ویسٹ مینجمنٹ کے عملی اقدامات کو سیکھنا باعث مسرت ہے۔

انہوں نے خصوصا ذکر کیا کہ ملتان میں ویسے بھی کئی یونیورسٹیز موجود ہیں لیکن جس طرح محمد نواز شریف یونیورسٹی ماحول زراعت اور دیگر شعبوں میں ذمہ داری لے رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف لیکچرر سوائل سائنس نے ہمیں بتایا کہ حبیبہ سیال واقعی ایک دیکھنے کے لائق جگہ ہے, جہاں پہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے جدید طریقوں پر کام ہو رہا ہے اور جیسا کہ ذرعی یونیورسٹی ملتان میں ویسٹ مینجمنٹ لیڈر بن کر سامنے آرہی ہے، اس میں ہمیں گورنمنٹ اداروں کے ساتھ مل کر اکٹھے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آخر میں ڈاکٹر احمد محمود اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف سائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز نے فہیم احمد خان لودھی،ناظم حسین صاحب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے قیمتی وقت سے ٹائم نکالا اور بچوں کو بریفنگ دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کے مسائل ہمارے مسائل ہیں جن کو حل کرنے میں ہم ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button