جامعہ زرعیہ : تیسری سالانہ گل داؤدی کی تین روزہ نمائش کا آغاز
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں تیسری سالانہ گل داؤدی کی تین روزہ نمائش کا آغاز کر دیا گیا۔
نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) اور مہمان اعزاز آصف مجید نے کیا۔
اس موقع پر لگائے گئے مختلف سٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا،اور طلباء و طالبات سے نمائش کے مختلف امور پر گفتگو کی۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے گل داودی نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالز کو سراہا، اور اس امید کا اظہار کیا کہ طلباء وطالبات نے اپنے اندر چھپی تخلیقی و تحقیقی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کر کے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔آصف مجید نے زرعی یونیورسٹی اور سٹالز لگانے والوں کو سراہا اور اسے بہت ہی کامیاب نمائش قرار دیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ مل کر اسی طرح کی تخلیقی و تحقیقی سرگرمیوں کو مزید بڑے پیمانے پر کروائیں گے۔
اس دوران وائس چانسلر طلباء و طالبات میں مل گھل گئے اور طلبا و طالبات سے مفید قسم کی گفتگو کی۔
وائس چانسلر اور مہمانوں نے ڈاکٹر تنویر احمد اور ان کی ٹیم کو کامیاب نمائش لگانے پر مبارک باد دی۔
اس نمائش میں کنٹونمنٹ بورڈ، فلوریکلچر ریسرچ سینٹر ملتان،ایم این ایس انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان اور مختلف سکولز اور سوسائٹیز نے حصہ لیا۔
یہ نمائش مزید دو دن جاری رہے گی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شرکت کریں گے.