Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی اور لمز کا مشترکہ آگاہی سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں لمز یونیورسٹی کے اشتراک سے الیکٹرانک رکشہ کے پروجیکٹ کے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ کیا اور اس سلسلے میں زرعی یونیورسٹی کی طرف سے لمز یونیورسٹی کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے مزید اس ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے فروغ پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کو ملنے والے ماڈل الیکٹرک رکشوں کو بھرپور طریقے سے استعمال میں لایا جائے گا اور ان کے محفوظ استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر عالمگیر اختر خان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں الیکٹرک پاور سے چلنے والی ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی اشیاء وقت کی اہم ضرورت ہیں موجودہ فیول کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں بھی شدت سے اضافہ ہو رہا ہےش اس ضمن میں ماحول دوست فیول کی مدد سے اس آلودگی پر خاطر خواہ طور پر کمی لائی جا سکتی ہے۔

تقریب کے شرکاء کو لمز یونیورسٹی کے ریسرچرز حذیفہ روف نے آگاہ کیا کہ موجودہ ڈیزائن میں بیٹری کو فوری تبدیل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، جس کی وجہ سے اس کے استعمال میں کسی قسم کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس سہولت کو مہیا کرنے کے لیے چارجنگ اسٹیشن بھی ملتان میں انسٹال کر دیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر ایمری نے خطاب کرتے ہوئے پروجیکٹ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں ایمری کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button