ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں جاری سات روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر
![](https://dreporters.com/wp-content/uploads/2023/12/IMG-20231221-WA0015-780x211.jpg)
اختتامی روز یونیورسٹی فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن کے مابین کرکٹ میچ کھیلا گیا، جس میں ایڈمنسٹریشن نے پہلے کھیلتے ہوئے 08 اوورز میں 140رنز کا ہدف دیا۔بعد میں فیکلٹی کی ٹیم سات اوورز میں آل آؤٹ ہو گئی، ایڈمنسٹریشن کی ٹیم نے 70 رنز سے جیت اپنے نام کی۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، جو ٹیم بہتر کھیلتی ہے جیت اس کا مقدر بنتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں میں کھیلوں کے رجحان کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔کھیلوں سے نہ صرف جسمانی بلکہ فکری صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
وائس چانسلر نے ڈائریکٹر سپورٹس ارقم اقبال کو خصوصی مبارکباد دیز جنہوں نے دلجمعی کے ساتھ ان مقابلہ جات کا انعقاد کروایا۔اسکے ساتھ ساتھ فیکلٹی ممبرز اور ایڈمنسٹریشن کو بھی مبارک باد دی جنہوں نے سپورٹس گالا میں بھرپور شرکت کی۔
ایڈمنسٹریشن کی جانب سے محمد مظہر اور محمد وسیم نے سب سے زیادہ سکور بناۓ اور ظفر کھوکھر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں،جبکہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کپتانی کے فرائض راؤ ذاکر علی خان نے سر انجام دیے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد مبشر مہدی،عمران محمود،رفیق فاروقی،ڈاکٹر بنیامین رانا،ڈاکٹر فواد احمد ظفر سمیت دیگر فیکلٹی اسٹاف اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔